سٹی42: بھارت کی پاکستان کو مشکلات سے دوچار کرنے کی ضد کی سزا دینے کے لئے بھارت کو ذلت سے دوچار کرنے کی ابتدا ہو گئی۔
بھارت نے پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کو ناکام بنانے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشکلات سے دوچار کرنے کے لئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہیں بھیجا تھا، ایونٹ کو تباہی سے بچانے کے لئے پاکستان کو بھارت کی ضد پر بھارت کے تمام میچ دبئی میں رکھنا پڑے تھے، اس کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کے سامنے شرط رکھی تھی کہ اگر بھارت کسی حقیقی جواز کے بغیر چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر رہا ہے تو پاکستان بھی اپنی کرکٹ ٹیموں کو بھارت مین ہونے والے کسی آئی سی سی ایونٹ میں کھیلنے کے لئے بھارت نہیں بھیجے گا۔
آئی سی سی نےیہ طے کیا تھا کہ جیسے بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کے لئے نہیں جا رہی ویسے ہی پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی کھیلنے کے لئے بھارت نہیں جائے گی۔ اس ارینجمنٹ کے تحت بھارت کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ 2029 تک بھارت مین ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس مین پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے تمام میچ بھارت سے باہر کروانے کے انتظامات کرے گا۔
اب آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کی اس شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے جو بھارت کی چیمپئینز ٹرافی کھیلنے کے لئے پاکستان نہ آنے کی سزا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے تمام میچ بھارت سے باہر سری لنکا میں شیڈول کئے گئے ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج کل بہترین فارم میں ہے اور اپنی فارم کا اظہار کوالیفائر راؤنڈ کے تمام میچوں میں سامنے آنے والی ہر ٹیم کو شکست دے کر کر چکی ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان ویمنز اپنے سامنے آنے والی ہر ٹیم کو شکست سے دوچار کریں گی اور بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی سری لنکا میں کروانا پڑیں گے۔
آئی سی سی کے جاری کئے شیڈول کے مطابق بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلور ،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم مین میچ ہوں گے اور سری لنکا میں تمام میچ کولمبو ممین ہوں گے۔
آئی یسی سی کے ساتھ طے شدہ اریمنجمنٹ کے مطابق پاکستان ویمنز کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل اور فائنل میچ کولمبو میں ہوں گے ۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلور میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلور یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں کھیل رہی ہیں؛ پاکستان، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ کے اس پرائم ایونٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سری لنکا کو میزبان بنانے کا فیصلہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ کوالیفائر مین ہر مقابل کو پچھاڑ کر ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔
پاکستان مین کرکٹ کے فین اس خبر سے بہت خوش ہیں کہ لاہور کو چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل سے محروم کر دینے کی سازشی حرکت کی سزا دینے کی ابتدا ہو گئی ہے۔