ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور کشمیر کے مسئلے کے حل تک یہ ممکن نہیں ہے؛ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو

پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور کشمیر کے مسئلے کے حل تک یہ ممکن نہیں ہے؛ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنے والی سفارتی کمیٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور کشمیر کے مسئلے کے حل تک یہ ممکن نہیں ہے۔

حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے وفد نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کے اہم دوروں پر روانہ ہو ا ،وفود عالمی اداروں، حکام، تھنک ٹینکس، میڈیا اور تارکین وطن پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان کی ذمہ دارانہ اور پرامن پالیسی اجاگر کی جا سکے۔پاکستانی وفود اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل، سندھ طاس معاہدے کی فوری بحالی، اور معمول کے مطابق پانی کی تقسیم کے امور پر زور دیں گے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  اور پارلیمانی سفارتی وفد کے قائد بلاول بھٹو  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا  کہ میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے وفد کی قیادت کے لیے نیویارک پہنچا ہوں،میں ایک واضح پیغام لے کر آیا ہوں,پاکستان وقار کے ساتھ امن، مقصد کے ساتھ مکالمہ، اور انصاف پر مبنی شراکت داری کا خواہاں ہے,کشمیر کا حل طلب مسئلہ اب بھی علاقائی امن کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے,مشترکہ آبی وسائل پر کسی بھی قسم کی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے,بلکہ یہ عالمی استحکام کو بھی چیلنج کرتی ہے,ہم ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں،لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پاکستان کو نشانہ بنانے کے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں,تجارت کو محاذ جنگ کے بجائے ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہیے,اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا پاکستان سے صرفِ نظر کرنے کے بجائے بامعنی انداز میں رابطہ کرے,

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہاں نیویارک پہنچ گئے ہیں اور اقوام متحدہ میں جاکر پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برابری کی بنیاد پر امن چاہتا ہے اور یہ مسئلہ کشمیر کے حل تک ممکن نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور سندھو دریا پر حملہ کیا، ہم سندھو کو بھارت سے بچائیں گے۔

سفارتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف اور پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ چاہتے ہیں تاکہ امن قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو بھارت اگر سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے اپنے ملک میں اپنے ملک، مقبوضہ کشمیر اور پڑوسی ملک کے مسلمانوں کو نشانہ بنائے گا تو اس سے خطے میں امن قائم ہوگا اور نہ ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکے گا۔ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پاکستان کا ایک ہی امن کا پیغام ہے اور ہم یہ برابری کی بنیاد پر چاہتے ہیں۔