ملک اشرف : ہڑتال کے الزام پر برطرف ہونیوالے ڈاکٹر احمد یار کی بحالی کامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے بحالی سے متعلق کیس ری شیڈول کردیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر احمد یار کی درخواست پر کیس ری شیڈول کیا ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف ہونیوالے ڈاکٹر کی درخواست پر سماعت ری شیڈول کردی ، درخواستگزار ڈاکٹر احمد یارچلڈرن ہسپتال میں پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کررہا تھا ،محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہڑتال کے الزام پر ٹریننگ سے برطرف کردیا تھا ، ڈاکٹر احمد یار نے بحالی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔