جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے اسکول ہیڈز کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ الاؤنس 500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب اسکول ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ لازمی ہوگا جس میں جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے۔اعلان کے مطابق پرائمری و مڈل اسکول ہیڈز کو 7,500 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول ہیڈز کو 10,000 روپے ماہانہ الاؤنس ملے گا۔
اس کے علاوہ ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ جولائی یا اگست میں لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔