کومل اسلم:شہرمیں ہوائیں تھم گئیں، سورج آج صبح ہی آگ برسانے لگا۔
گرمی کے احساس میں واضح اضافہ ہوگیا،درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق دن بھر شہر کا پارہ 38 تک جانے کا امکان ہے۔
ماہرین کی جانب سےکل لاہوربھرمیں بادلوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بادل برسنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا۔
لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےپہلےنمبرپر ہے۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح111ریکارڈ کی گئی۔
بات کریں دیگر ملکی حصوں کی تو بالاکوٹ، ناران، کاغان میں جم کر بارش ہوئی، مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی، سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے
شام یا رات میں کوہستان، بٹگرام، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔