ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوئیفا چیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لندن کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے بورشیا دورٹمنڈ کو دو گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، پہلے ہاف میں بورشیا دورٹمنڈ نے ریال کو دفاعی کھیل کھیلنے پر مجبور کیے رکھا۔

ریال میڈرڈ کے کھلاڑی دانی کارواہال نے 74 ویں منٹ میں اور ونیکیئس جونیئر نے 83 ویں منٹ میں گول سکور کرکے ریال میڈرڈ کو کامیابی دلوائی۔

واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے اپنے آخری 9 یورپی کپ فائنل میں فتح حاصل کی جبکہ پچھلے 11 یوئیفا چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6 بار ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔