پنجاب حکومت نے دو نئے میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی 

Punjab government,new projects,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)پنجاب حکومت نے دو نئے میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ۔ ایل ڈی اے دونوں منصوبوں کی پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کرچکا ہے۔
 پنجاب حکومت نے دو نئے میگا پراجیکٹس خالد بٹ چوک کیولری گرائونڈ انڈر پاس اور بیدیاں روڈ انڈر پاس کی منظوری دی ہے۔ لاہور کنٹونمنٹ خالد بٹ چوک میں انڈر پاس کی لینڈ ایکوزیشن کرےگا۔لینڈ ایکوزیشن کی مد میں حکومت پنجاب کو نوے کروڑروپے سے زائد کی بچت ہوگی جبکہ ڈی ایچ اے بیدیاں انڈر پاس منصوبے میں ایک ارب تیس کروڑروپے شیئر کرے گا ۔ بیدیاں انڈر پاس منصوبے پر دو ارب ساٹھ کروڑروپے سے زائداور خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبے پر دو ارب تیس کروڑروپے لاگت آئے گی ۔