ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان بتائیں ملک کے 3 ٹکڑوں کا نظریہ آپکو کس نے دیا: مریم نواز

عمران خان بتائیں ملک کے 3 ٹکڑوں کا نظریہ آپکو کس نے دیا: مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان پر پوری قوم میں غصے کی لہر ہے، بتایا جائے ملک کے تین ٹکڑوں کا نظریہ آپ کو کس نے دیا؟، کیا یہ نظریہ آپ کو زید گولڈ اسمتھ نے دیا یا اسرائیل نےدیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا لیکن عمران خان کی سیاست کے 300 ٹکڑے ہوں گے،لیڈ ر ملک جوڑے کی باتیں کرتے ہیں توڑنے کی نہیں، اقتدار جانے پر عمران خان ہوش وحواس کھو بیٹھے، جس مینڈیٹ کا یہ سوگ منار ہے ہیں وہ ان کا تھا ہی نہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کہتےہیں جہاد کیلئے نکلو لوگوں نے دیکھا جہاد ہیلی کاپٹر میں لٹکا ہوا تھا، عمران خان اپنی جماعت کو اور کارکنوں کو دھوکہ دیکر بنی گالہ چلےگئے، کوئی ایک شخص بتا دیں جس کیساتھ عمران خان نے وفا کی ہو، اپنے آپ کو انقلابی لیڈر کہنے والا ضمانتی لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں کیا کردارہے، اگر آپ نے افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی تو سب سے پہلے محب وطن پاکستانیوں سے نمٹنا ہوگا، آج آپ عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں کہ میرا لانگ مارچ نہیں ہو پا رہا میری مدد کرو، ادارے کے سپہ سالار آپ کیساتھ کھڑے تھے تو صحیح فیصلہ ہے، آج اگرسپہ سالار آئین کیساتھ کھڑے ہیں تو میر جعفر اور میر صادق ہو گئے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن کی دھاندلی کا جو آپ پروگرام بنا رہے تھے کیا وہ صحیح فیصلہ ہے، آپ افواج پاکستان کو کہہ رہے ہیں صحیح فیصلے کریں کیا آر ٹی ایس بٹھانا صحیح فیصلہ ہے، عمران خان کی ساری سیاست تخریب کاری ہے، فرح گوگی سے بنی گالہ جو مال گاڑی چلتی تھی عمران خان کواسکے بند ہونے کی تکلیف ہے۔