(ملک اشرف)زیرتربیت ڈی ایم جی افسران کی لاہور ہائیکورٹ آمد ، 44 ویں کامن پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسرز کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات,نامزد چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی بھی موجود تھے,ملاقات میں عدالتوں میں بروقت انصاف کی فراہمی سمیت دوطرفہ امور بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد قاسم خان سے زیر تربیت ڈی ایم جی آفیسرز نے ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں ملاقات کی،انسٹریکٹر ملک اویس خالد ایڈووکیٹ کے ہمراہ زیرتربیت افسران نے چیف جسٹس اور نامزد چیف جسٹس سے ملاقات کی,ملاقات کرنے والوں میں انسٹریکٹر ملک اویس خالد ایڈووکیٹ ، ڈی جی ہاکستان ایڈمنسٹریٹو سرسوسز اکیڈمی عمر رسول ، ایڈیشنل ڈی جی عاصم اقبال ،ڈائریکٹر عمارہ عامر خٹک ، رحمت ولی خان سمیت دیگر شامل تھے۔
سول سروسز اکیڈمی پی اے ایس کیمپس لاہور میں زیرِ تربیت 44ویں کامن کے ایڈمنسٹریٹو سروسز سے تعلق رکھنے والے 40 آفیسرز کے وفد نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا، وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان اور سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملاقات کی،وفد کی قیادت پاکستان سول سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کررہے تھے جبکہ وفد میں اکیڈمی کے ڈائریکٹراور فیکلٹی ممبرملک اویس خالد ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔
ملاقات میں سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ملک جاوید اقبال بھی موجود تھے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے وفد میں شامل ارکان سے مختلف سماجی و معاشرتی مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے شرکاءسے کہا کہ ہمارا اولین مقصد عوام کی خدمت ہے، ہمیشہ غریبوں اور دکھی انسانوں کے دکھوں کے مداوا کو اپنا شعار بنائیں، یہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ بہترین اجرعظیم کا ذریعہ بھی ہے، قبل ازیں جسٹس محمد امیر بھٹی نے بھی شرکاءسے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور زیر تربیت افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔