ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سارہ خان کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ مداح دنگ رہ گئے

اداکارہ سارہ خان کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ مداح دنگ رہ گئے
کیپشن: Sara Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی بیوی کے بچپن کی ویڈیو شیئر کردی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں، اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھ کرمداح بھی حیران رہ گئے،چند روز قبل گلوکار نے اپنی بیوی سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو انسٹاگرام کی سٹوری پر لگائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کھڑی مسکرا رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسکراہٹ سجائے سارہ خان اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں جب کہ مناظر دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے۔

مزید پڑھئے: عائزہ خان کےبعدحرامانی کابھی بھارتی گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

شوہرفلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ بچپن سے ہی ہنس مکھ ہے،صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو انتہائی معصوم ہے۔ شائقین نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس ویڈیو کو شیئر کی جارہا ہے، اب تک اس ویڈیو کو 32 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں تاہم کمنٹس سیشن میں اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیاجارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer