ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید لطیف کےجوڈیشل ریمانڈ میں9 جون تک توسیع

javed latif
کیپشن: javed latif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ماڈل ٹاؤن کچہری  میں جاوید لطیف کےریاست مخالف بیانات سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں9 جون تک توسیع کردی۔

 تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نےجاوید لطیف کےریاست مخالف بیانات سے متعلق کیس کی سماعت کی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نےاستفسار کیا  کہ   چالان کے حوالے سے کیا رپورٹ ہے ، جیل حکام نےبتایاکہ  چالان کا تعلق تفتیشی  سےہے ہم نے ملزم کو جیل سے پیش کیا ہے ، عدالت نے جاوید لطیف سے استفسارکیا کہ  آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر  جاوید لطیف کاکہنا تھاکہ   یہ جو غداری کی فیکٹری لگائی ہےاسے بند ہونا چاہیے،اداروں میں خرابی کی نشاندہی کرنا غداری نہیں ہے،میں نے اداروں کی حفاظت کا حلف اٹھایا ہے، اگر اداروں کو ٹھیک کرنا کے لیے بات کرنا پڑی تو میں بات کرتا رہو گا، یہ آٹھ دس بیس لوگوں کا پاکستان نہیں ہے،آٹھ دس لوگوں کے پاکستان کو کھپے نہیں کہہ سکتا ، عدالت نے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں9 جون تک توسیع کردی۔