کورونا کیوجہ سے لاہور شہر کا اہم منصوبہ خطرے میں پڑگیا

کورونا کیوجہ سے لاہور شہر کا اہم منصوبہ خطرے میں پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رٰیحان گل)کورونا وائرس نے اندرون لاہور کا اہم منصوبہ خطرے میں ڈال دیا گیا، شاہی قلعہ کے اطراف کو اصل حالت میں بحال کرنا مشکل ہو گیا، فرنچ گورنمنٹ نے معاشی مشکلات کے باعث قرض پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  فرنچ گورنمنٹ نےشاہی قلعہ کے اطراف کے علاقوں کو اصل شکل میں بحال کرنے اور بفر زون بنانے کے لئے والڈ سٹی اتھارٹی کو آسان شرائط پر ساڑھے 3 ارب روپے قرض دینے کا وعدہ کیا تھا، وعدے کے مطابق 25 سال کے لئے 1فیصد شرح سود پر قرض دیا جانا تھا جبکہ منصوبے کو 5 سال میں مکمل کیا جانا ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے منصوبے اور قرض کے معاملات پر تمام کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث مجموعی معاشی صورتحال نے فرنچ گورنمنٹ کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اس لئے فرنچ گورنمنٹ نے نئے حالات کے تناظر میں قرض کی فراہمی پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا ہے جس سے اندرون لاہور کا اہم منصوبہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 76 ہزار 398 تک جاپہنچے جبکہ اموات کی تعداد 1621 تک جاپہنچی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کئے، سب سے زیادہ سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار 647 ہو گئی۔ پنجاب میں 27 ہزار 850،، خیبرپختونخواہ 10 ہزار 485،، بلوچستان 4 ہزار 514،، اسلام آباد 2 ہزار 893 ،، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 متاثرین زیر علاج ہیں، ملک بھر میں کورنا کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ہوگئی۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس 78 مریض بھی زندگی کی بازی ہار گئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 540 ہو گئیں، سندھ میں 503، خیبرپختونخواہ 482، بلوچستان 49، اسلام آباد 30 گلگت بلتستان 11 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ملک بھر میں اموات کی تعداد 1621 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس میں مبتلا 824 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک 27 ہزار 110 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer