کورونا وائرس، علی ظفر کا مداحوں کو مشورہ

کورونا وائرس، علی ظفر کا مداحوں کو مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس ( زین مدنی ) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کورونا کو ہلکا نہ لیں۔

ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ جس طرح غم کا کوئی وقت مقرر نہیں اِسی طرح خوشی کا بھی کوئی وقت تعین نہیں کیا گیا ہے۔

گلوکار نے کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اگر مجبوری ہو تو گھر سے باہر جائیں لیکن شرط یہ ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ مہربانی کرکے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اپنا خیال رکھیں۔

علی ظفر نے اپنے اِس پیغام کے ساتھ 1918 میں ہونے والے ہسپانوی فلو کی تاریخ پر مبنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ انسانیت دوبارہ اُسی غلطی کو دُہرانے کی اجازت نہیں دیتی۔

ٹویٹر پر شیئر کردہ تصویر میں بتایا گیا کہ 1918 میں ہسپانوی فلو کے نام سے ایک وبا پھیلی تھی جس نے 50 کروڑ لوگوں کو متاثر کیا تھا جبکہ 5 کروڑ افراد کی جان لی تھی۔