ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"11 کروڑکےبسکٹ" :پبلک چھترول کا مقابلہ؛ علی امین گنڈاپور نے کیاکاؤنٹر نیریٹو بنایا، اندر کی کہانی

Ali Amin Gandapur , Counter negative of PTI, PTI Social Media Team, KPK Government under fire
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  علی امین نے 11 کروڑ کے بسکٹ  کس کس کو کھلائے، سوات سانحہ کیلئے ہیلی کاپٹر کیوں نہیں بھیجا؛ پی ٹی آئی کے سی ایم   نے سوشل میڈیا پر پبلک چھترول سے گھبرا کر نئی کہانیاں بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  چیف منسٹر ہاؤس میں علی امین گنڈاپور نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو بلا کر ان سے کہا کہ وہ  11 کروڑ روپے  کے بسکٹ کھا جانے ے معاملہ کو لے کر  ہو رہی چھترول سے نہ گھبرائیں اور اس چھترول کا ڈٹ کا مقابلہ کرین۔ سوشل میڈیا ٹیم نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا جانے کے  حقائق کھل جانے کے بعد وزیراعلیٰ کا کا دفاع کرنے  میں ناکامی کے عذر بتائے تو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انہین ایک نئی کہانی سمجھائی۔ علی امین نے گیارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم کے بسکٹ  کھا جانےکے الزامات پر اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو کیا  نئی ڈائریکشن دی؟ سوشل میڈیا ٹیم سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

 
اس ملاقات میں خیبر پضتونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایک تو اس پوائنٹ کو پروجیکٹ کریں کہ "خان" کو جیل سے صرف علی امین گنڈاپور کی نکلوا سکتا ہے۔ علی امین نے کہا،  پی ٹی آئی کارکنوں کو بتائیاں کہ  عمران خان کو جیل سے میں ہی نکالوں گا، مجھ پر خفیہ ملاقاتوں کا الزام ہے، میں نے کبھی خفیہ ملاقات نہیں کی۔


ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی اس ایمرجنسی ملاقات کا مقصد علی امین گنڈاپور کی حکومت پر حالیہ دنوں میں کئی موضوعات پر ہونے والی بہت شدید تنقید کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی ہدایات دینا تھا۔

علی امین کی ذات بجٹ دستاویزات میں سامنے آنے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں، بظاہر کرپشن دکھائی دینے والی سنگین بے قاعدگیوں  کی وجہ سے تنقید اور  مذاق کا نشانہ بنی ہوئی تھی۔

 اس دوران ہی سوات کے سیاحتی مقام فضا گٹ پر دریائے سوات میں 14 سیاحوں کی المناک وفات میں حکومت کی بد ترین نا اہلی کی کہانیاں سامنے آئیں تو علی امین پر قتل کے مقدمے بنانے اور حکومت کو برطرف کرنے تک مطالبے ہونے لگے۔

اس ہی دوران سپریم کورٹ میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی سے چھن کر اصل حقداروں کو واپس دینے کا فیصلہ آیا تو خیبر پختونخوا میں علی امین  کے مقابلے مین اپوزیشن جماعتوں کی قوت بڑھنے اور عدم اعتماد کی تحریک آنے کی باتیں ہونے لگیں اور علی امین گنڈاپور  کے خلاف سوشل میڈیا میں صورتحال سوشل میڈیا ٹیموں کے قابو سے باہر ہو گئی۔

آج ہونے والی ہنگامی میٹنگ میں  سوشل میڈیا ٹیم کو  بلا کر بسکٹ کھلائے گئے اور علی امین نے انہیں کہا کہ حکومت کی کارکردگی بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔  ہسوشل میڈیا ٹیم مخالفین کے الزامات کا بھرپور جواب دے۔

حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کرنے کی ہدایت

 وزیراعلیٰ کے پی  نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے والی خبروں پر  نیا کاؤنٹر نیریٹیو بنانے کی ہدایت کی اور سوشل میڈیا ٹیم سے کہا کہ وہ بتائیں کہ میں نے 11 کروڑ کے بسکٹ اکیلے نہیں کھائے۔  علی امین نے  کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم یہ بتائے کہ یہ رقم تو پورے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے۔ اس رقم سے تو  بیشتر  رقم کلاس فور ملازمین کے کھانے پر خرچ کی گئی۔

علی امین نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے کہا، اب آپ یہ بتائیں کہ  نے کہا کہ ماضی میں کلاس فور کے ملازمین کو اپنے کھانے کے لیے پیسے اکٹھے کرنا پڑتے تھے، اب یہ خرچ حکومت برداشت کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا سالانہ خرچ 2 ارب اور سندھ کا ایک ارب روپے ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں یہ صرف 11 کروڑ روپے ہے، یہ رقم بھی ذاتی طور پر انہوں نے خود پر خرچ نہیں کی۔

حقیقت: 110 ملین روپے کا بجٹ وزیراعلیٰ ہاؤس کا ٹوٹل بجٹ نہیں، یہ صرف وزیراعلیٰ کی تفریح اور تحفوں کا بجٹ ہے

تحفوں اور تفریح پر 110 ملین روپے اڑا دیئے

یہ کہانی کسی دشمن نے نہیں اڑائی بلکہ صوبائی حکومت کی خود اسمبلی میں پیش کی بجٹ دستاویزات  میں یہ بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے تحفوں اور تفریح کے  لئے مختص رقوم سے  ڈھائی گنا زیاد ہرقم تحفوں اور وزیراعلیٰ کی تفریح پر اڑٓ دی۔ بعد میں اس رقم کی اسمبلی سے منطوری لینے کے لئے اس معاملہ کو اسمبلی میں پیش کرنا پڑٓ جس سے حقیقت کا انکشاف ہو گیا۔ 

سٹی42 کی خبر کے مطابق  بجٹ کی دستاویز  میں انکشاف ہوا کہ گزرے مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں بھی 110 ملین روپے اڑا دیئے گئے جو بجٹ میں ملنے والی اجازت سے ڈھائی گنا زیادہ تھے، بجٹ میں تحفوں اور تفریح پر  35 ملین روپے اڑانے کی اجازت دی گئی تھی۔  علی امین نے 85 ملین روپے  (8 کروڑ 50 لاکھ روپے) اجازت کے بغیر تحفوں اور تفریحوں پر اجاڑ دیئے۔

 وزیراعلی کی تفریح اور تحفوں پر اڑانے کے لئے خیبر پختونخوا کے بجٹ میں اس نئے مالی سال کے لئے  وزیراعلی ہاوس کے تحفوں اور تفریحوں کے  بجٹ کا تخمینہ 35 ملین روپے (3 کروڑ 85 لاکھ)  لگایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے ٹرک کی بتی

  وزیراعلیٰ نے اپنی سوشل میڈیا ٹییم سے فرمائش کی کہ وہ ان کے خلاف ہو رہی تمام باتوں کے جواب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بار بار یہ بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے علی امین ہی نکالے گا۔ 

علی امین نے یہ بھی فرمائش کی کہ ان پر  مجھ پر خفیہ ملاقاتوں کا  جو الزام ہے اس کا بھی جواب دین اور کہیں کہ علی امین نے کبھی خفیہ ملاقات نہیں کی۔

ہیلی کاپٹر تو ہے ہی عوام کا، وزیراعلیٰ تو اسے چلاتا ہی نہیں!

علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ سوات میں دریائے سوات کے  واقعہ میں ہیلی کاپٹر استعمال نہ کرنے پر بھی تنقید  کا جواب یہ دیں کہ وزیراعلیٰ تو اپنا ہیلی کاپٹر پہلے ہی عوام کے لیے وقف کر چکا ہے اور وہ  خود اس ہیلی کاپٹر کو استعمال ہی نہیں کرتا۔