سٹی 42:امام بارگاہ عبداللہ شاہ نبی پورشیعاں لال پل جلوس کےسلسلہ میں ڈائیورشن لگا دی گئی
ڈویژنل ایس پی کی نگرانی میں 10 انسپکٹر،70 وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں ، سی ٹی او نے کہا کہ انڈرپاس مغلپورہ سے لال پل تک کینال روڈکوٹریفک کیلئےبندکردیاگیا،مغلپورہ سےلال پل تک ٹریفک کو ون وےچلایاجارہاہے،لال پل سےنواں پل کی طرف بھی ون وےٹریفک چلائی جارہی ہےلوڈبڑھنےپرٹریفک کومغلپورہ پل سےصدرکینٹ اورلنک روڈکی طرف بجھوائی جائیگی، راستوں کی بندش اورکھلنےکےحوالےسے شہریوں کوآگاہ رکھاجائےگا، ہربنس پورہ روڈ سے براستہ جوڑے پل کینٹ کرراستہ اختیارکیاجاسکتاہے،ہربنس پورہ سے قائد اعظم انٹرچینج جی ٹی روڈشالامار لنک روڈکاراستہ بھی اختیارکیاجا سکتا ،شہریوں کوراستہ ایپ اورراستہ ایف ایم، سوشل میڈیاسےلمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جارہی ہے، شہری مزیدرہنمائی اور مدد کیلئےہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں،
Stay tuned with 24 News HD Android App