ویب ڈیسک:اپنی موٹرسائیکل اور گاڑی کی خواہش تقریباً ہر ایک کی ہوتی ہے مگر مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے، ایسا حالات میں گاڑی تو دور کی بات موٹرسائیکل بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہے مگر گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے ایک شاندار آفر لگائی گئی ہے۔
گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھ کر اس کاروبار سے منسلک کار ڈیلرز کی جانب سے بھی پُرکشش آفرز لگائی جا رہی ہیں تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے اور شہریوں کو بھی آسانی فراہم کی جاسکے۔
کراچی میں علی معین موٹرز نے ایک منفرد اور بظاہر پُرکشش آفر لگائی ہے۔ اس آفر کے تحت کوئی بھی شہری 4 لاکھ 20 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ یہ گاڑی حاصل کرسکتا ہے اور پھر 700 روپے روزانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔ اگر کوئی شخص روزانہ قسط نہیں دے سکتا تو اسے ماہانہ 21 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
مہران گاڑی کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی اس پُرکشش آفر کے ساتھ موجود ہیں، تاہم گاڑی کی قیمت کے حساب سے ڈاؤن پیمنٹ اور قسط کا تعین ہوتا ہے۔
شوروم مالک کے مطابق یہ سارا معاملہ بینک کے ذریعہ سے ہوگا، شوروم سے آپ کو گاڑی دی جائےگی، جبکہ بینک صارف کی ضمانت دے گا۔
