ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی کی زپ لائن ایڈونچر کی ویڈیو وائرل

شاہد آفریدی کی زپ لائن ایڈونچر کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اکثر انہیں سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا گیا ہے، سپرسٹار کے فینز نہ صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں بوم بوم آفریدی کے چاہنے والے ہیں، سوشل میڈیا پر شاہد خان آفریدی نے اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زپ لائن ایڈونچر کررہے ہیں، سابق کپتان کے ہمراہ اُن کی بیٹیوں بھی ہیں، زپ لائن کا سفر کرنے سے پہلے شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کو مسکراتے ہوئے الوادع کیا جبکہ عقب میں ان کی دوسری بیٹی زپ لائن سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنے والد کے ہمراہ جانے کے لئے تیار ہے۔

آفریدی نے اپنی بیٹی کا نام لیتے ہوئے ، ون، ٹو، تھری کہا اور زپ لائن کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہاتھ سے الوادع کہتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوئے اور ساتھ اُن کے دوسری بیٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ویڈیو کے وائرل ہونے پر شاہدآفریدی کے چاہنے والے ان کے لئے اور ان کے بیٹیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔