کومل اسلم:شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے،ہوائیں تھمنے سے گھٹن محسوس ہونے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
شہر میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے۔بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر د ی گئی ہیں۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال،جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی توقع ہے۔
گوجرانوالہ، بہاولنگر، بہاولپور اور بھکر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، ژوب،قلات اورمستونگ میں بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ آج شہر میں مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔