حکومت نے نجم سیٹھی دور کا تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیا

حکومت نے نجم سیٹھی دور کا تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا اورکوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے سمیت منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے کہا کہ نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی جائیں جبک کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکواٸریاں ختم ہوئیں اسکا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تمام ریکارڈ 4 جولائی تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ یاد دہانی کے خطوط 16 مٸی، 2، 13، 22جون کو بھی لکھ چکی ہے۔جس کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی۔

واضح رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔