انٹر میڈیٹ امتحانات؛ لاہور بورڈ نے عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا

Lahore board two centers examiners change
کیپشن: examiners change
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو مطالعہ پاکستان کا پیپر میں ایف سی کالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر سے پیپر سے متعلقہ مواد برآمد،دونوں امتحانی سنٹرز کے تمام عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا گیا۔
  انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور بورڈ کے تحت مطالعہ پاکستان کا پرچہ لیا گیا۔ایف سی کالج اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر سے پیپر سے متعلقہ مواد برآمد ہوا جس پر دونوں امتحانی سنٹرز کے تمام عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کر دیا گیا۔

دوسری جانب گورنمنٹ لیب ہائیر سیکنڈری سکول قصور میں ناقص انتظامات پر سپرنٹنڈنٹ کو امتحانی ڈیوٹی سے روک دیا گیا۔دوران انسپکشن اُمیدوار رولنمبر 656003 سے موبائل فون برآمد ہونے پر اس کیخلاف یو ایم سی کیس بنا دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer