لیسکو میں میٹریل کی قلت پیداہو گئی۔۔۔صارفین اب کیا کریں گے؟؟

لیسکو میں میٹریل کی قلت پیداہو گئی۔۔۔صارفین اب کیا کریں گے؟؟
کیپشن: lesco
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکو میں میٹریل کی قلت پیداہو گئی،وزارت پاور ڈویژن نےصارفین کوپرائیویٹ سیکٹر سےٹرانسفارمرز،میٹرزسمیت دیگرسامان خریدنے کی اجازت دیدی ۔
  تفصیلات کے مطابق  لیسکو میں میٹریل کی قلت شدت اختیار کر گئی   جس کے باعث  وفاقی کابینہ نے صارفین کو میٹریل خریدنے کی اجازت دیدی ،وفاقی کابینہ کی منظوری سےوزارت پاورڈویژن نے صارفین کو میٹریل خریدنےکےقواعد  کانوٹیفکیشن جاری کر دیاہے،جس کے مطابق صارفین پرائیویٹ سیکٹر سےمیٹریل کی خریداری کرسکیں گے،پرائیویٹ سیکٹر سےٹرانسفارمرز،میٹرز،پولز،کنڈکٹر کی خریداری کی جا سکے گی جبکہ کنکشنز میں استعمال ہونے والا میٹریل صارف خود خرید سکے گا۔

صارفین لیسکو میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں سے خریداری کر سکیں گے ، وزارت پاور ڈویژن نے پانچ جولائی تک ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دیدیا اور پانچ جولائی تک لیسکو چیف سے رپورٹ  طلب کی گئی  ہے جبکہ لیسکو کےبورڈ آف ڈائریکٹرز سے بارہ جولائی تک منظوری لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔