ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن عدالت میں پیش ہونیوالے ملزم کو ہارٹ اٹیک 

پیشی کے دوران ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والا
کیپشن: پیشی کے دوران ہارٹ اٹیک کا شکار ہونے والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جماالدین جمالی)سیشن عدالت میں پیش ہونیوالے ملزم کو ہارٹ اٹیک  ہو گیا ،ریسکیو عملے نے ملزم ذوالفقار کو میوہسپتال منتقل کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  ملزم کیخلاف واپڈا نے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزم ذوالفقار ڈیفنس کراچی کا رہائشی ہے،21 لاکھ بل واجب الادا تھا،لاہور میں ملزم کی فیکٹری تھی، کاروباری معاملات طے کرنے آیا تھا۔بل ادائیگی کیلئے چیک باؤنس ہونے پرواپڈا نے پرچہ درج کروایا تھاکاروبار میں نقصان کے باعث واپڈا کا بل ادا نہیں کر سکا۔
ملزم عدالت کو اپنے حالات بتا رہا تھا جب ہارٹ اٹیک ہوا، ہارٹ اٹیک کا شکار ہونیوالا ملزم صنعتکار ہے جس کی عبوری ضمانت عدالت نے منظور کر رکھی تھی۔ ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر کی عدالت میں ہارٹ اٹیک ہوا۔