پی ایس ایل فائیو کے اہم میچز کب؟ فیصلہ ہوگیا

پی ایس ایل فائیو کے اہم میچز کب؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پی ایس ایل گورننگ کونسل نے لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آخری چار میچز نومبر میں کروانے کو پہلی ترجیح قراردیدیا، پی سی بی میں لیگ کا الگ شعبہ بنادیا گیا، چیئرمین پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے گورننگ کونسل کے فیصلوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کے ویڈیولنک اجلاس میں فرنچائزز کی مشاورت سے پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز نومبر میں کروانے کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے کئی معاملات پر غیر یقینی صورت حال پر پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق، گورننگ کونسل نے پی ایس ایل کو الگ شعبہ بنانے پر بورڈ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ سب ملکر پی ایس ایل کو ایک مضبوط اور بہتر برانڈ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ سی او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ پی سی بی کے ساتھ پارٹنر شپ کا اہم پہلو باہمی مشاورت ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آنر علی نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے علیحدہ شعبے کا قیام انتہائی ضروری اقدام ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ڈائریکٹر شعیب نوید کو شعبہ پی ایس ایل کا سربراہ بنا دیا ہے۔ شعیب نوید لیگ اور ٹیموں کے درمیان مسلسل رابطوں کو فروغ دیں گے۔