ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی کے حکم کے باوجود ڈرگ اتھارٹی نے جواب جمع نہ کرایا

عدالتی کے حکم کے باوجود ڈرگ اتھارٹی نے جواب جمع نہ کرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سینی ٹائزر، ماسک ، انجکشن اور ادویات کی مہنگے داموں فرخت کے خلاف کیس کی سماعت ، عدالتی حکم کے باوجود ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جواب جمع نہیں کروایا۔ عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو جواب جمع کروانے کے لئے چھ جولائی تک مہلت دے دی اور کہا کورونا ادویات کی مناسب ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔


جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے وکیل نے جواب کے لئے مہلت کی استدعا کی  جبکہ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا  وائرس کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے انجکشن سمیت دیگر ادویات کی قلت ہے ۔ماسک اور سینی ٹائزر کی بھی نہیں مل رہے اور  جو مل رہے ہیں انہیں مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔

مارکیٹ میں ادویات کی عدم دستیابی اور بلیک میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومت کورونا مرض کےعلاج کے کئے ادویات کی مناسب ریٹ میں دستیابی یقینی بنانے میں ناکام ہوچکی ہیں،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت انجکشن سمیت دیگر ادویات کی کنٹرول ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دے ،مزید استدعا کی گئی کہ۔ عدالت انجکشن دیگر ادویات کی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے ۔

 دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکل کےدرآمدی آلات پر ریگولیٹری اتھارٹی کے این او سی کی شرط کیخلاف درخواست پرسماعت  ہوئی ، عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے این او سی کی شرط پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا۔


جسٹس عائشہ اے ملک نے کیپٹل ٹریڈنگ کارپوریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزارکی جانب سے رانا سراج الاسلام ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواستگزاروکیل نے موقف اختیارکیا کہ وفاقی حکومت نے درآمد ہونیوالے میڈیکل آلات کیلئےڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کےاین او سی کی شرط عائد کردی ہے۔ اکتیس جنوری دوہزار بیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل آلات کی درآمد کیلئے اتھارٹی کا این او سی ہونالازمی ہے۔

این او سی کی شرط ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ایسی غیر ملکی کمپنیوں سے میڈیکل آلات منگواتے ہیں جو ڈبلیو ایچ اواور آئی ایس او سے سرٹیفائیڈ ہیں ۔میڈیکل آلات ، سرجیکل ماسک،ٹمپریچر گن سمیت دیگر آلات کیلئے این او سی کی شرط خلافِ قانون ہے۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت میڈیکل آلات اور ادویات کیلئےاین او سی کی شرط کالعدم قرار دے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer