حلقہ133،لیگی چیئرمینوں نے ملک پرویز کی انتخابی مہم کے لیے ڈیوٹیاں سنبھال لیں

حلقہ133،لیگی چیئرمینوں نے ملک پرویز کی انتخابی مہم کے لیے ڈیوٹیاں سنبھال لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن:قومی اسمبلی کے حلقہ 133میں لیگی چیئرمینوں نے کمر کس لی، ملک پرویز اور میاں سلیم کی انتخابی مہم کے لیے ڈیوٹیاں بانٹ لیں۔ لیگی چیئرمینوں کا کہنا ہے کہ اپنی پوری سپورٹ دے کر قیادت کو جتوائیں گے۔

این اے133 کے مرکزی الیکشن ہال میں چیئرمین سجادربانی،چوہدری آصف خان میو، میاں عامرشوکت، اجمل ہاشمی، راناصفدر، محمدسرورسلہری، غلام نبی طور، وائس چیئرمین چوہدری بشارت علی سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں نے شائستہ پرویز ملک کی اپنی لیڈیز کونسلرز کے ساتھ ملاقات بھی

کرائی اور علاقہ میں خواتین ٹیموں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی۔

اس خبر کولازمی پڑھیں:تحریک انصاف کو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے شکست دیں گے: حمزہ شہباز
چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی یونین کونسل سے پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر اپنی قیادت کو جتوائیں گے۔چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ ہم سب امیدوار تھے لیکن پارٹی فیصلہ دل سے قبول کیا اور اب دل و جان سے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائینگے۔