فہد علی:کمشنر لاہور ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت مون سون میں بارشوں اور سیلاب ایمرجنسی مراکز کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کا جائزہ لیکر دریاؤں کے گرد تجاوزات کو ختم کریں۔
اجلاس میں ڈی سی قصور، ڈی سی شیخوپورہ، ڈی سی ننکانہ،اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، محکمہ موسمیات، ایم سی ایل ۔پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی، محکمہ آبپاشی و دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:ڈپٹی چیف آفیسر شالیمار زون ملک طارق کی زیرصدارت ڈینگی کےحوالے سے اجلاس
کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع 5 جولائی تک فلڈ کنٹرول سنٹرز قائم کر کے رپورٹ پیش کریں اور گزشتہ پانچ سالوں کا جائزہ لیکر دریاؤں کے گرد تجاوزات کو ختم کریں۔ محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ لاہور آج ہی شاہدرہ کا دورہ کر کے راوی سے تجاوزات کا خاتمہ شروع کریں۔سیٹلائٹ تصاویر و حاصل کردہ اعدادو شمار کے مطابق سیلاب کا خدشہ نہیں، مگر تمام تیاریاں مکمل ہونی چاہئیں۔ فوری الارمنگ نظام کو نہایت بروقت اور موثر ہونا ضروری ہے۔