ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت 5 جنوری تک ملتوی

 علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف سماعت 5 جنوری تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

مقدمے میں نامزد تین ملزمان کے وکلاء نے 8 گواہان پر جرح مکمل کرلی, عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے علیمہ خان اور باقی ملزمان کو آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔

عدالت نے عدم پیشی پر تین ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے, ملزمان میں ساجد علی، محمد حنیف اور علی رضا شامل ہیں, مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔