ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سچی محبت کرتے ہو تو ’’مر کر دکھاؤ‘‘لڑکی کے کہنے پر لڑکے نے بڑا قدم اٹھا لیا؟

سچی محبت کرتے ہو تو ’’مر کر دکھاؤ‘‘لڑکی کے کہنے پر لڑکے نے بڑا قدم اٹھا لیا؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں  لڑکی کے کہنے پر لڑکے نے ٹوائلٹ کلینر پی کر موت کو گلے لگا لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست اتر پریش کے شہر لکھنؤ کے رہائشی 22 سالہ اشکانش نے خودکشی کی، اس کے اہل خانہ نے ایک لڑکی پر الزام لگایا جس سے وہ محبت کرتا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق اشکانش پچھلے 5 سال سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا، کچھ وقت سے لڑکی دوری اختیار کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور بات چیت کرنا بھی بند کر دیا تھا جس کے باعث اشکانش ذہنی تناؤ کا شکار رہا۔

اشکانش کی بھابھی پوجا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منگل کو دیور نے لڑکی کو فون کیا اور معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جب اشکانش نے انکار پر خودکشی کرنے کا ذکر کیا تو لڑکی نے سامنے سے کہا کہ ’مر کر دکھاؤ‘۔

بھابھی کے مطابق وہ پریشانی کی حالت میں گھر سے نکلا اور پبلک ٹوائلٹ میں جا کر کلینر پی لیا جس سے اس کی طبیعت بگڑ گئی، اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔

پولیس نے اشکانش کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ خودکشی سے قبل اس نے لڑکی سے کیا بات کی تھی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔