سٹی42: لاہور ہائیکورٹ کے چار معزز ججز رواں سال اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان 22 اپریل 2026 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ 27 مارچ 2012 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے اور اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال 29 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ 26 نومبر 2016 کو جج لاہور ہائیکورٹ مقرر ہوئے تھے اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں 13ویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح جسٹس مسعود عابد نقوی 4 جولائی 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ انہیں 7 نومبر 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا اور وہ اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ساتویں نمبر پر فائز ہیں۔
جسٹس شاہد کریم 19 اگست 2026 کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ بھی 7 نومبر 2014 کو جج ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے اور اس وقت سنیارٹی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔