ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
کیپشن: Elections
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے۔

 ذرائع کے مطابق پولنگ کب ہوگی ؟ ختمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر دیگر ممبران کی مشاورت سے طے کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کر دیں۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز ریٹرنگ افسران کے دفاتر پہنچا دئیے گئے۔

  الیکشن کمشن کے سامنے پولنگ کیلئے بڑی روکاٹ محکمہ تعلیم ہے۔8  جنوری کو محکمہ تعلیم کے پولنگ سٹاف کی چھٹیاں ختم ہونگی۔ الیکشن کمیشن نے عدالت میں پولنگ عملہ دستیاب نہ ہونے کا عذر پیش کیا تھا۔ پولنگ کیلئے حتمی شیڈول کا اعلان کمیشن باہمی مشاورت سے کرے گا۔