غزہ میں صیہونی افواج کے فضائی حملے، متعدد عمارتیں تباہ

غزہ میں صیہونی افواج کے فضائی حملے، متعدد عمارتیں تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پٹی کے شہر خان یونس میں صیہونی افواج کے فضائی حملے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خان یونس کے قریب فضائی حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ حملوں میں حماس کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حملے میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں اور اموات کا بھی خدشہ ہے، فلسطینی شہر بیت لاہیا کے قریب بھی اسرائیلی توپ خانے سے شدید بمباری کی گئی۔