کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کیخلاف پولیس میں شکایت درج

Katrina Kaif husband Vicky
کیپشن: Katrina Kaif husband Vicky
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار وکی کوشل کے خلاف بھارتی شہر اندور کا رہائشی اپنی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

کچھ روز قبل وِکی کوشل کی اداکارہ سارہ علی خان کے ہمراہ کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جو کہ دونوں کی آنے والی فلم لُکا چھپی 2 کی عکسبندی کے دوران لی گئی تھیں۔ تصاویر میں وِکی اور سارہ موٹر سائیکل پر سوار دکھائی دے رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے سنگھ یادیو نامی شہری نے شکایت میں  مؤقف اختیار کیا کہ دونوں اداکار جس موٹر سائیکل پر سوار تھے اس کی نمبر پلیٹ جعلی تھی۔

جے سنگھ یادو کی شکایت کے ردعمل میں اندور کے سب انسپیکٹر راجندر سونی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے، ہم دیکھیں گے کہ نمبر پلیٹ کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ اس معاملے پرموٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ برس ماہ دسمبر میں بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔