(سٹی42)پاکستانی سٹیج ڈراموں کی معروف سابقہ اداکارہ دیدار ان دنوں اپنی گھریلو زندگی میں مصروف ہیں،اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شوبز چھوڑا نہیں اور نہ شوہر نے پابندی لگائی اپنی مرضی سے کام نہیں کررہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ دیدار جو کہ مشہور اداکارہ نرگس کی چھوٹی بہن ہیں آج کل گھریلو مصروفیات میں مصروف ہیں، ان کے چاہنے والے آج بھی اداکارہ سابقہ ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں، مشہور شوبز شخصیات کے ساتھ کام کرچکی ہیں، اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ دیدار کاکہناتھا کہ شوبز سے میری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
مجھ سے باربار یہ پوچھا جاتا ہے کہ میں کب شوبز میں واپس آرہی ہیں؟مداحوں کے بتاتے ہوئے دیدار کا کہناتھا کہ شوبز کو خیر آباد نہیں کہا اِس وقت فی الحال میری ساری توجہ گھر اور بچوں پر مرکوز ہے،شوہر نے شوبز میں کام کرنے پر پابندی عائد نہیں کی،میں نے اپنا کاروبارشروع کر رکھا ہے، جب دل نے چاہا تو کام کرلوں گی اور اب میری پہلی ترجیح چھوٹی سکرین ہو گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیدار 2013 میں حمزہ بھٹی سے شادی کے بعد شوبز کا میدان چھوڑ گئی تھیں۔ان کے دو بیٹے ہیں،2019 میں ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی،پیدائش کی خبرسنتے ہی کئی فنکارانہیں مبارک باد پیش کرنے کے لئے ہسپتال پہنچے جبکہ بعض فنکاروں نے ٹیلی فون پرمبارک باد پیش کی۔