سردی کی شدید لہر، والدین نے چھٹیوں میں اضافہ کا مطالبہ کردیا

سردی کی شدید لہر، والدین نے چھٹیوں میں اضافہ کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہر سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر نے جہاں نظام زندگی کو مفلوج کردیا وہیں سکول جانے والے بچوں کے والدین کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا۔ کہتے ہیں شدید سردی میں وہ خود گھروں سے نکلنے سے کتراتے ہیں تو بچوں کو سکول کیسے بھیجیں لہذا حکومت موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کرے۔

شہر سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرارہے۔ کڑاکے کی سردی نے جہاں نظام زندگی مفلوج کردیا وہیں سکول جانے والے بچوں کے والدین بھی پریشان ہیں کہ اتنی شدید سردی میں بچوں کو سکول بھیجنے کا رسک نہیں لے سکتے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی کی لہر کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کرے جبکہ محکمہ ایجوکیشن تاحال سکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔

پنجاب حکومت نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سردی کی موجودہ شدت برقرار رہی تو صوبے کے سکولوں میں جاری موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز خان کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے حتمی فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کرینگے۔

طبی ماہرین نے بھی سردی کی شدت میں اضافہ کو صحت کیلئے خطرناک قرار دیا ہے لہذا حکومت والدین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیوں کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کرے۔