( حسن علی) سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہوا شہر کے بیشتر علاقوں سے گیس روٹھ گئی، شہر کے بیشر علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث لوگ لکڑیاں اور کوئلہ جلاکر گزر بسر کرنے پر مجبور ہو گئے، مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔
شہر میں موسم مزید سرد ہوا تو بہت سے علاقوں میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی، گیس کی قلت کے باعث شہریوں نے لکڑیاں اور کوئلہ جلا کر اپنا گزر بسر کرنا شروع کر دیا۔ کوئلے اور لکڑی کی مانگ میں اضافے سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
چند روز قبل فی من لکڑی سات سو روپے فی من کے حساب سے مل رہی تھی آج اسکی قیمت آٹھ سو سے نو سو روپے فی من وصول کی جا رہی ہے جبکہ کوئلہ بھی ساٹھ روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس اور لکڑی کے استعمال سے انکے اخراجات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
لکڑیاں اور کوئلہ فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں جنگلات کی کمی کے باعث لکڑی کی رسد کم ہوتی جا رہی ہے اور اسی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت گیس کی قلت کو دور کرے تا کہ وہ مہنگے داموں کوئلہ اور لکڑی خریدنے سے بچ سکیں۔