ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے: چوہدری شجاعت حسین

ملک کے مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے: چوہدری شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر): مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پیر صاحب پگاڑا اور سید غوث علی شاہ کو دورۂ لاہور کی دعوت دے دی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما و چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری طارق حسن کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں سیکرٹری اطلاعات سندھ آفاق احمد خٹک اور نعمت خلجی شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آئندہ آنے والے دن ملک کی سیاست کیلئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ چلے گی، ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں، ملک کے مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نےبتایا کہ ان کی جانب سے پیر صاحب پگاڑا ور سید غوث علی شاہ سمیت دیگر رہنماوں کو لاہور کے دورے کی دعوت دی گی ہے ۔

مزید دیکھئے: