ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیر پورٹ پر 5 کروڑ کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 ملزم گرفتار

لاہور ائیر پورٹ پر 5 کروڑ کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 ملزم گرفتار
کیپشن: City42 - City42 - Lahore Airport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نبیل ملک) این ایف حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  سیاہ فام خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے اسمگلرز کے لیے لاہور ائیرپورٹ کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہ ہوا، لاہور ائیرپورٹ پر روانگی لاؤنج میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے سیاہ فام خاتون "میری ھوپو لُوچو" کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ملزمہ قطر ائیر کی پرواز 629 کے ذریعے لاہور سے دوحہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

لاہور ائیر پورٹ پرایسی ہی ایک اور بڑی کارروائی کے دوران  اے این ایف حکام نے عمرہ ادائیگی کے لیے شاہین ائیر لائن کی پرواز 703 پر لاہور سے مدینہ منورہ جانے والے شوکت عباس اور کلثوم شوکت کے سامان کی تلاشی کے دوران بھی دو کلو سے زائد ہیروئین برآمد کرلی۔ دونوں میاں بیوی کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں