ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کیلئے فیصل آباد کرکٹ ایسوسی ایشن گلے کی ہڈی بن گئی

پی سی بی کیلئے فیصل آباد کرکٹ ایسوسی ایشن گلے کی ہڈی بن گئی
کیپشن: City42 - PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے فیصل آباد کرکٹ ایسوسی ایشن گلے کی ہڈی بن گئی، پی سی بی نے عجلت میں الیکشن سے قبل ہی سکروٹنی کا شیڈول جاری کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں من پسند افراد کو نوازنے کے لئے ہر سطح تک جانے کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی آئین کے مطابق فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں 5 مئی کے فوری بعد انتخابات ہونا تھے مگر الیکشن کمیشن نے تاخیری حربے آزماتے ہوئے بروقت انتخابات نہیں کرائے، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں انتخابات میں تاخیری حربوں پر معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں ہونے کے باوجود پی سی بی الیکشن کمیشن نے ڈی سی اے فیصل آباد میں کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کردیا۔

 الزام ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریجنل انتظامیہ سے ساز باز کر کے ڈسٹرکٹ سے ملحقہ 91 کلبوں کی بجائے 114 کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کر دیا، پی سی بی الیکشن کمیشن کی جانبداری پر فیصل آباد کرکٹ حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی، ملتان، مظفر گڑھ اور فاٹا ریجن کے معاملات پہلے ہی عدالتوں میں ہیں۔