ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ نے چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاق کے سپرد کردیں ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منظوری دے دی ۔ججز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں 3 ججز شامل ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔اشفاق احمد کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے بعد جج سپیشل کورٹ سنٹرل نمبر ون لاہور تعینات کردیا گیا۔
سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے بعد سید اظہر علی جعفری جج سپیشل کورٹ سنٹرل تھری لاہور تعینات ہوئے ،سیشن جج امجد نذیر چوہدری ، جج سپیشل کورٹ سنٹرل ون گوجرانولہ تعینات ،جبکہ سیشن جج کے عہدے پر ترقی کے بعد حامد محمود خان کو جج سپیشل کورٹ سنٹرل کورٹ ٹو گوجرانولہ تعینات کیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ کی جانب سے ججز کو 7فروری تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر افسران اپنی موجودہ تنخواہ اور اسکیل کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔