ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں انٹرنیٹ کے حوالے سے اہم خبر

سرکاری سکولوں میں انٹرنیٹ کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں سے صرف 21 ہزار سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ 17 ہزار سکولوں میں یہ سہولت موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 8,500 سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز موجود ہیں اور تقریباً 11 ہزار سکولوں میں لائبریریاں دستیاب ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 1,300 سکولوں میں کیمسٹری اور فزکس کی لیبز موجود ہیں، جبکہ 1,000 سکولوں میں بائیولوجی لیبز اور 3,000 سکولوں میں ملٹی میڈیا کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4,100 سکولوں میں کمبائنڈ لیبز موجود ہیں اور 2,100 سکولوں میں سمارٹ بورڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم متعدد سکولوں میں اب بھی بنیادی سہولیات کی کمی موجود ہے۔