ملک اشرف: سیکرٹری بورڈ آف ریونیو آصفہ مرتضیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست, ہائیکورٹ نے سیکرٹری سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری محمد رفیق کی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو آصفہ مرتضیٰ کے خلاف سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بورڈ آف ریونیو نے کورٹ رادھا کشن میں اراضی کی غلط الاٹمنٹ کی۔ دادرسی کے لیے متعدد بار بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ افسران کو تحریری درخواستیں دیں، تاہم کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔ عدالت عالیہ نے 22 اپریل 2025 کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔