ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

 گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور میں نایاب، پرانی اور قیمتی گاڑیوں کے شاندار میلے کا اہتمام کیا گیا۔
ڈی ایچ اے فیز 8 میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب کے زیرِ اہتمام پرانی گاڑیوں کے شاندار میلے کا اہتمام کیا گیا، ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو میں مختلف ادوار کی نایاب اور تاریخی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں، ان میں مرسڈیز بینز، رولز رائس سلور شیڈو، بینٹلے اور دیگر برینڈز کی کلاسک گاڑیاں شامل تھیں۔

ایونٹ میں گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد اور فیملیز نے بھی بھرپور شرکت کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقاریب نوجوان نسل کو کلاسک کار کلچر سے روشناس کراتی ہیں۔

تقریب کے آخر میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین رہنے والی گاڑیوں کے مالکان کو ایوارڈز بھی ددئے گئے۔