انتشار پھیلانے اورعوام خوف و ہراس پھیلانے پر علیمہ خان کو ایف آئی اے کا سائبر انکوائری کرائم نوٹس

Aleema Khan Niazi, FIA Cyber Crime Wing, Cyber Crmie Enquiery, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کوسائبرکرائم انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا۔

علیمہ خان کے متعلق سائبر کرائم کی سنجیدہ شکایات موصول ہونے پر ابتدائی تحقیقات کے بعد  ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ نے سائبر کرائم انکوائری کا نوٹس جاری کیا ہے۔  
علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم جاری ہوا ہے۔  یہ حکم دھمکیاں دینے، معاشرے میں انتشار پھیلانے اورعوام خوف و ہراس پھیلانے کے نتیجے میں کیا گیا۔

علیمہ خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ  3 فروری 2024ء کو صبح گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں پیش ہو کر وضاحت پیش کری۔ 
اس نوٹس کی  عدم تعمیل کی صورت میں یہ خیال کیا جائے  گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔