انٹرمیڈیٹ کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری

انٹرمیڈیٹ کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹرمیڈیٹ کی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری،صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ رواں سال سے نئی عملی نوٹ بکس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا امتحان لیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری کردی گئیں ہیں۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی بورڈز اور تعلیمی اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا۔صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈ رواں سال سے نئی عملی نوٹ بکس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا امتحان لیں گے۔انٹرمیڈیٹ کی پریکٹیکل نوٹ بک میں اردو قواعد و انشاء کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی عملی نوٹ بکس کا اطلاق تعلیمی سیشن 2024 تا 2025 کے تعلیمی سال سے ہوگا۔