سرکاری جامعات میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کا معاملہ،گورنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا  وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کو مراسلہ ۔
سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز، پرو وائس چانسلرز ، رجسٹرارز، خزانچی، اور کنٹرولر ایگزیمینیشن کی آئندہ 6 ماہ کے اندر خالی ہونے والی سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لیے محکمہ  ہائر ایجوکیشن اور دوسرے انتظامی محکموں کوا ہدایت دینے کے لیے مراسلہ لکھ دیاگورنر سیکرٹریٹ کی طرف سے وائس چانسلرز کی خالی سیٹوں کی لسٹ بھی شیئر کر دی گئی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ  اہم پوسٹوں پر بروقت تعیناتی نہ ہونے سے جامعات میں انتظامی امور اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔