ایف بی آر نے معروف کمپنی کو دھر لیا

ایف بی آر نے معروف کمپنی کو دھر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضون نقوی: انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے کچن اسیسریز، سینیٹری سمیت بلڈنگ مٹیریل کا وسیع پیمانے پر کاروبار کرنیوالی معروف کمپنی " ایس ایم سی گروپ" سے 9 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی،آئی اینڈ آئی نے 3 ماہ قبل چھاپہ مار کارروائی کے دوران قبضہ میں لئے گئے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ریکوری کی۔

کچن اسیسریز، سینیٹری سمیت بلڈنگ مٹیریل کا وسیع پیمانے پر کاروبار کرنیوالی معروف کمپنی" ایس ایم سی گروپ " سے آئی اینڈ آئی کی ٹیم نے ریکوری کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو نے "ایس ایم سی" سے سیلز ریکارڈ کی چھان بین کے بعد 9 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔

انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے 3 ماہ قبل چھاپہ مار کر "ایس ایم سی" گروپ کی سیلز کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا تھا۔ آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے ریکارڈ کی اسکروٹنی کے بعد ایس ایم سی گروپ سے 9کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، تاہم ابھی تک ریکارڈ کی مزید اسکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ ایس ایم سی گروپ کا ریکارڈ سیلز چھپا کر ٹیکس چوری کرنے پر قبضہ میں لیا گیا تھا۔