ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

میٹروپولیٹن کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا شعبہ پلاننگ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ان ایکشن، سترہ غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہرکردیا گیا جبکہ گھاس منڈی غیر قانونی تعمیرات کو ڈی سیل کرنے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

شالامار زون کے علاقے گھاس منڈی میں دو کنال اراضی پر جاری غیرقانونی تعمیرات کی چار دیواری مسمار کردی گئی۔ جی ٹی روڈ پر پندرہ مرلہ غیرقانونی کمرشل عمارت پر تعمیراتی کام بند کرا کر اسے سربمہر جبکہ عزیز بھٹی زون کے علاقے تاج باغ میں تین رہائشی تعمیرات کو سربمہر کردیا گیا۔

ایم او پلاننگ رانا نوید اختر کا کہنا تھا کہ شالامار زون میں 8 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے تعمیراتی سائٹ کو سر بمہر کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

چھٹی کے روز بھی افسران و اہلکار غیر قانونی تعمیرات کے خلاف پوری طرح متحرک ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات کےخلاف پاکستان سٹیزن پورٹل کی تمام شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔