"بیماری کو ضمانت حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف مشہور ہونے کی کوشش میں ہیں، بیماری کو ضمانت حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ شیخ رشید  نےشہباز شریف کی بطور اے پی سی تعیناتی وزیراعظم عمران خان کا بلنڈر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیماری کو ضمانت حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور نواز شریف مشہور ہونے کی کوشش میں ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم کی بیماری پر شدید تنقید کرتے ہوئے  شہبازشریف سے پروٹوکول واپس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ایک مرتبہ پھر واشگاف الفاظ میں شہباز شریف کی بطور اے پی سی تعیناتی وزیراعظم عمران خان کا بلنڈر قرار دے دیا۔ دوسری جانب شریف برادران پر اسامہ بن لادن کا مال کھانے کا الزام بھی لگا دیا۔ ریلوے ہیڈ کوائٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ وفاقی وزیر شیخ رشید نےاپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چیرمین اے پی سی لگانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

وزیراعظم کا یہ فیصلہ بہت بڑی غلطی ہے، انہوں نے وزیراعظم سے دونوں پارٹیوں کے ساتھ ہونے والے معاملات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کر دیا، شیخ رشید نے ایک مرتبہ قومی اداروں کے کردار کو مشکوک قرار دیتے ہوۓ کہا کہ شریف برادران نے قوم کے علاوہ اسامہ بن لادن کا بھی مال کھایا ہے۔

میاں نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف بیمار ہو سکتے ہیں لیکن شہباز شریف نہیں ہیں یہ لوگ ضمانت میں آسانی کیلئے بیماری کا بہانہ رکھتے ہیں طبی بورڈ کی رپورٹ کو مشکوک قرار دیتے ہوۓ کہا کہ یہ کیسی بیماری ہے جس میں کھلی چھت میں رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ساتھ ہی لال حویلی کی چھت کی پیشکش بھی کر دی۔

Shazia Bashir

Content Writer