سٹی42: ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 افغانی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
افغان حکام کا دس افغانیوں کے مارے جانے کا دعوٰ ی آج سامنے آیا ہے۔۔
افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے مغربی صوبے فراح میں طالبان حکومت کی سکیورٹی کمان کے ترجمان نسیم بدری نے طالبان ریڈیو کو بتایا کہ ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے دس افغان مرے ہین، نسیم بدری نے دعویٰ کیا کہ یہ سب ’روزگار کی تلاش‘ میں ایران گئے تھے اور پیر کی رات شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے علاقے میں ایران کی حدود میں داخل ہوئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے ہلاک دیا گیا۔
مرنے والے صوبہ فراح کے رہائشی تھے اور غیر قانونی سرحد پار کر رہے تھے۔
نسیم بدری نے بتایا کہ اسی گروہ میں شامل 2 افغان لاپتا ہیں۔ ایران کی جانب سے اس دعوے پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
پاکستان کے ساتھ عملی جنگ ہونے کے بعد افغانستان ایران کے ساتھ بھی سرحدی کشیدگی میں ملوث ہے اور گزشتہ روز افغانستان سے شمالی پڑوسی ملک تاجکستان کے اندر گھس کر چینی انجینئیروں پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کئی چینی ٹیکنیشن جاں بھق ہوئے۔ ایران اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی میں حالیہ اضافہ سے پہلے بھی گزشتہ ایک سال کے دوران ایران نے ہزاروں افغانوں کو ایران سے واپس بھیجا ہے۔