ویب ڈیسک : چین نے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد پر مشین گن سے لیس روبوٹوں کو تعینات کردیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ہمالیائی علاقے میں نگرانی، لاجسٹکس اور دفاعی گشت کو انسانوں کی مداخلت کے بغیر مستقل طور پر انجام دینا ہے، چین کے روبوٹس کی تعیناتی سرحدوں پر جنگی حکمت عملی کو بدل دے گی، اب سرحدیں صرف انسانوں کی نگرانی کے بجائے، جدید ٹیکنالوجی جیسے نائٹ ویژن کیمرے، سی سی ٹی وی اور موشن سینسرز سے لیس ہوں گی۔
چین کی روبوٹک فوج سرحدوں پر گشت کر کے دفاعی حکمت عملی کو نئی شکل دے رہی ہے، ان روبوٹس کی تعیناتی بھارت کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہ روبوٹ سرحد پر دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس ضمن میں بھارت کا کہنا ہے کہ جب تک چین دھوکہ دہی کا عمل اختیار نہیں کرتا، اس وقت تک انہیں روبوٹس کی تعیناتی پر کوئی پریشانی نہیں ہے۔